ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پوری دنیا نے دیکھا راج پتھ پرہندوستان کی طاقت، 70 واں یوم جمہوریہ کچھ اس طرح رہا خاص

پوری دنیا نے دیکھا راج پتھ پرہندوستان کی طاقت، 70 واں یوم جمہوریہ کچھ اس طرح رہا خاص

Sat, 26 Jan 2019 12:44:36    S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک بارپھر26 جنوری 2019 کو  دہلی کے راج پتھ سے ہندوستان نے دنیا کو اپنی طاقت کا نظارہ دکھایا۔ 90 منٹ کے  اس پریڈ میں ہندوستان نے اپنے تمام جدید ہتھیاروں کی نمائش کی۔ اسی کے ساتھ ملک کے تنوع میں ایکتا کی جھلک بھی لوگوں کو دیکھنے کو ملی۔ دہلی کے راج پتھ پرہونے والے  پریڈ کا ہرکسی کو انتظاررہتا ہے۔ اس بارکے یوم جمہوریہ پریڈ میں بہت کچھ خاص رہا۔

اس یوم جمہوریہ کے موقع پردہلی کے راج پتھ پرپہلی بار ایم 777 اے ٹو الٹرالائٹ ہوئسٹرتوپ دیکھی گئی۔ سرفیس مائن کلیئرنگ سسٹم، کے 9 وزرٹینک اورکم رینج کی سطح سے ہوا میں مارکرنے والی میزائل بھی دکھائے گئے۔ اسی کے ساتھ ارجن آرم رپیئروہیکل بھی اس بارکی پریڈ کا حصہ رہیں ۔  ہتھیاروں کی طاقت دکھانے کے بعد تینوں فوج کے جوانوں نے  اپنے اپنے  جوہردکھلائے۔ اس بارپریڈ میں 16 مارچنگ دستے شامل رہے۔ اس میں فوج، نیم فوجی دستے، دہلی پولیس اوراین سی سی کے جوان بھی شامل تھے۔

اس بارجھانکیوں کی تھیم ہیں مہاتما گاندھی: اس باربھی یوم جمہوریہ کے موقع پرالگ الگ ریاستوں اوروزارتوں کی جھانکیاں دکھائی گئیں۔ اس باران جھانکیوں کی تھیم بابائے قوم مہاتما گاندھی رہے، سبھی جھانکیوں کواس طرح سے بنایا گیا تھا کہ جس میں مہاتما گاندھی کی زندگی، ان کے آدرش اوران کے پیغامات کی جھلک دیکھیں جاسکیں۔

خواتین نے کی  فوجی ٹکڑی کی قیادت: راج پتھ پر70 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پرناری شکتی کا بے مثال نمونہ دیکھنے کو ملا، جہاں راج پتھ پرپریڈ کرنے والی 144 مردوں کی فوجی ٹکڑی کی قیادت آسام رائفلس کی ایک خاتون افسر نے کی۔  وہیں بائک اسٹنٹ کرنے والی فیمس ڈیئرڈیول ٹیم کی قیادت بھی ایک خاتون نے ہی کی۔ اتنا ہی نہیں نیوی، انڈیا آرمی سروس کارپس اورکارپس آف سنگلزکی ایک ٹکڑی ان سبھی کی قیادت بھی خواتین کرتی نظر آئی۔

پہلی بار یہ دیکھنے کو ملا: اس یوم جمہوریہ کی خاص بات یہ رہی  کہ پہلی باراس میں انڈیا نیشنل آرمی کے 4 جوانوں کو بھی شامل کیا گیا۔ اس بارایئرفورس کے ہوائی جہازوں نے اس یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ہوائی کرتب پیش کئے۔ یہ ہوائی جہازبایوفیول سے چلائی گئیں  اورایسا پہلی بارہوا، جب ایئرفورس کے ہوائی جہاز پریڈ کے دوران بایوفیول سے اڑائےگئے۔


Share: